Saturday, 08 February 2025, 03:24:37 am
 
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
February 07, 2025

بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور' خطے کی بحری حدود کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ بحری تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر تربیت' دوطرفہ دوروں اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی بحری افواج کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں سمیت تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔

دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے خطے میں بحری تحفظ کے حوالے سے تعاون کی کوششوں پر پاک بحری کے کردار کو سراہا۔