Thursday, 13 March 2025, 10:46:11 pm
 
وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
February 07, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔