حکومت نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر کل ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ادھر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔