Friday, 06 November 2026, 09:17:47 pm
 

مزید خبریں

 
صدر کا نومبر 1947 کے شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت
November 06, 2026

یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے نومبر انیس سو سینتالیس میں جموں میں قتل عام کا نشانہ بننے والے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جن کی زندگیاں تشدد اور نقل مکانی کے باعث تباہ ہو گئیں۔

صدر نے انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹس کا حوالہ دیا جن میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں من مانی گرفتاریوں، پرامن اختلاف رائے پر پابندیوں، سزا کے طور پر مکانات مسمار کرنے اور ذرائع ابلاغ کی آزادی دبانے کے اقدامات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں دائیں بازو کے سیاسی رہنماؤں اور انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مسلمانوں و دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت اور پاکستان دشمنی کے فروغ پر ہمیں گہری تشویش ہے۔