Friday, 06 November 2026, 09:17:45 pm
 

مزید خبریں

 
اسحاق ڈار کی اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
November 06, 2026

اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔

اقتصادی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اسحاق ڈار نے تیاریوں کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اجلاس کے خوش اسلوبی اور کامیابی سے انعقاد کے لیے قریبی رابطہ یقینی بنائیں۔

انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ علاقائی تعاون مستحکم کرنے کی غرض سے مثبت بات چیت کے لیے شرکت کرنے والے وفود کا اسلام آباد میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔