وہ آج اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال سکھوں اور ہندوؤں سمیت بھارتی یاتریوں کو نو ہزار سے زائد ویزے جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سکھ یاتریوں کو مزید چار ہزار سے زائد ویزے جاری کیے گئے۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے پانچ سو ستاون ویں جنم دن کے موقع پر مزید سکھ یاتریوں کے استقبال کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دورے سے متعلق انیس سو چوہتر کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی یاترا کے لیے ایک لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔