Friday, 06 November 2026, 09:18:03 pm
 
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفت
November 06, 2026

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان منہ اور کھر کی بیماری سے بچائو کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرے گا۔

اس حوالے سے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی ، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری، اور تکنیکی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مجوزہ پروگرام کے تحت پاکستان سے 100 افراد کی تربیت کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں 30 افراد کو ترکیہ بھیجا جائے گا۔