Friday, 06 November 2026, 09:18:00 pm
 

مزید خبریں

 
مصدق ملک کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور
November 06, 2026

موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب اور قدرتی آفات کے باعث تباہی ہوئی، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور ہزاروں مکانات تباہ ہوئے۔

مصدق ملک نے شمسی توانائی کے استعمال پر عوام کی تعریف کی، جس سے ایل این جی کی درآمد پر خرچ ہونے والا ملکی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملی ہے۔