نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں سوڈان کے وزیر داخلہ بابیکر سمرہ مصطفٰی علی سے گفتگو کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے پاکستان۔سوڈان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سوڈان کے وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے سوڈان کی حمایت اور اس کے ساتھ مسلسل یکجہتی کی تعریف کی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سوڈان کی طرف سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔