پاکستانی کیڈٹس نے چین میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے کیڈٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے11 ممالک کی بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان نے مجموعی طور پر 29 چینی اور بین الاقوامی ٹیموں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستانی ٹیم نے مقابلے کی Concept and Paper کیٹگری میں اپنا پروجیکٹ Boxer Unmanned Ground Vehicle پیش کیا۔
پاکستانی کیڈٹس کی کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔