Friday, 06 November 2026, 09:17:40 pm
 
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
November 06, 2026

پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کی تیسری مشترکہ مشق دوستی تھری چراٹ کے سپیشل آپریشنز سکول میں ختم ہو گئی۔

مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانا اور باہمی طورپر سیکھنے اور بہترین تجربات کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔

یہ مشق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے اور اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔