ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔
طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے 1960 کے عشرے میں میزبان کے طور پرریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان کے پہلے مرد اناؤنسر اور ممتاز ٹی وی میزبان کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔
طارق عزیز نے پی ٹی وی کے مشہور کوئز شو ''نیلام گھر'' سے شہرت حاصل کی جوپہلی بار 1974 میں نشر ہوا اور بعد میں کئی عشروں تک "طارق عزیز شو" اور "بزمِ
طارق عزیز" کے نام سے جاری رہا۔
انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کی، جن میں چراغ کہاں روشنی کہاں، سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، ہار گیا انسان اور انسانیت شامل ہیں۔
1994 میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ 2020 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔
ان کی عمر چوراسی برس تھی۔