پاکستان اورپولینڈ نے تجارت ،سرمایہ کاری،توانائی ،تیل اور گیس ،ڈیری،زراعت ،دفاع اور مالیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں منعقدہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں ہوا۔پاکستانی سفیرمحمدسلیم اورپولینڈ کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری Wosciech Gerwel نے مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔مشاورت کے دوران دوطرفہ مجموعی تعلقات کا جائزہ لیاگیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔