پاکستان اوربنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے اور اعلی سطح پرباضابطہ روابط کے قیام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہارنائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوربنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیرتوحیدحسین کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے توحید حسین کوبھارت کے بے بنیاد الزامات کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیرنے موجودہ علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اورتمام فریقوں کو کشیدگی میں کمی لانے اورتحمل سے کام لینے کی ضرورت پرزوردیا۔