Tuesday, 06 May 2025, 09:58:31 pm
 
مصدق ملک کا ماحولیاتی انصاف کے لئے عالمی تعاون پرزور
May 06, 2025

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر مصدق ملک نے ماحولیاتی انصاف کیلئے عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں دوسری پاکستان ایکسپو برائے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی متاثرہ آبادیوں کی برداشت کی تعریف کی اور وسائل کے ساتھ انہیں بااختیار بنانے میں این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہا۔

شمسی توانائی کی برآمدات میں چین کی قیادت اور ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ابھرتی ہوئی سر سبز معیشت میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے کلمات میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے نا گہانی آفات سے متعلق خطرات کو کم کرنے کیلئے مستقبل کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مون سون کی بارشوں اور موسم سرما کی دھند اور کہر سمیت موسمیاتی نا گہانی آفات کی پیشگوئی کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔