ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے جغرافیائی تذویراتی صورتحال خاص طورپرسکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اوردوطرفہ تعاون میں اضافے کی کوششوں کے طور پر پاک ایران سکیورٹی طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
بری فوج کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اورایران دونوں برادر پڑوسی ممالک ہیں جن کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اورمذہب پرمبنی ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔