Tuesday, 06 May 2025, 05:13:35 pm
 
پاکستان،بھارت تحمل کا مظاہرہ،فوجی تصادم سے گریزکریں،انتونیو گوتریس
May 06, 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی تصادم سے گریز کریں جو قابوسے باہر ہو سکتا ہے۔

نیو یارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے لیکن وقت کاتقاضا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ سے گریزکریں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لئے تیار ہے جس سے کشیدگی میں کمی، سفارتکاری اور امن کوفروغ ملے۔