Tuesday, 06 May 2025, 09:03:26 pm
 
قومی اسمبلی میں علاقائی صورتحال پربحث جاری
May 06, 2025

قومی اسمبلی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی علاقائی صورتحال اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر بحث جاری رکھی۔

ارکان پارلیمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے عزم پر متحد ہے۔

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کے حوالے سے ایک تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سحر کامران نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہرے حروف کہ دنیامیں کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کا وجود ختم کرسکے پاکستانی قوم کے مضبوط ایمان کے عکاس ہیں۔

عبدالطیف نے گزشتہ روز ایوان میں منظور ہونے والی متفقہ قرار داد کا خیر مقد م کیا جس کے ذریعے بھارت کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ مودی کی سوچ دنیا کے امن اور سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بھارت کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا اور وہ پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

اسد عالم نیازی نے کہا کہ بھارت بالادستی کے عزائم رکھتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کااحترام نہیںکرتا۔