بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارت کی آلہ کار نام نہاد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں سات فوجی جوان شہید ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء میں صوبیدار عمرفاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمدکاشف خان شامل ہیں۔
پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز اور قوم بھارت کے مذموم عزائم اور پاکستانی سرزمین پر کارروائیوں میں ملوث اس کے آلہ کاروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔