پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیاہے۔
مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارتی بد نام زمانہ خفیہ ایجنسی "را" نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو متحرک کردیا ہے۔
را کے دہشت گردی کے منصوبہ کے مطابق بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی اس مذموم سازش کو ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک اور سرگرم ہیں۔