وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن پر زور دیا ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹی وی چینلز کو سرکاری اور نجی شعبے کے اشتہارات ملتے ہیں اور وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے نہ کوئی فنڈ موجود ہے اور نہ ہی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لیے کوئی معاوضہ پیکیج ہے۔