نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی، عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔