Wednesday, 04 November 2026, 05:17:24 pm
 
خیبرپختونخوا کے لیے ایک سو ساٹھ ارب روپے مالیت کے پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی: وزیراعظم
November 04, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لیے ایک سو ساٹھ ارب روپے مالیت کے ترقیاتی اور سکیورٹی پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے مسلح افواج اور صوبے کی نئی حکومت کے باہمی تعاون سے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔