Thursday, 05 November 2026, 05:13:02 pm
 
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجیز اور قومی دفاعی نظام کی ترقی پر بین لاقوامی کانفرنس کا انعقاد
November 05, 2026

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجیز اور قومی دفاعی نظام کی ترقی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔

نیول چیف نے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس میں جدید جنگی رجحانات، بحرِ ہند میں طاقت کے توازن اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مصنوعی ذہانت، کمپیوٹیشنل سائنس اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کے انسداد کی جدید ٹیکنالوجیز پر بھی خصوصی گفتگوکی گئی۔

کانفرنس میں مقامی بحری دفاعی نیٹ ورک کی ترقی کیلئے تعلیمی، صنعتی اور عسکری شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا۔