Thursday, 05 November 2026, 05:13:01 pm
 
خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی اور صوبائی حکومت کے روابط جاری
November 05, 2026

خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور صوبائی حکومت کے روابط جاری ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا میں دستیاب کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع اور اسپیشل اکنامک زونز کی استعداد بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری ضابطہ جاتی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔