نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے چینی کے ضروری ذخائر برقرار رکھے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پرچون کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ اضافی اشیا کی برآمد زرعی معیشت کو مضبوط بنانے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے کیلئے ضروری ہے، تاہم ملکی صارفین کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔