Thursday, 05 November 2026, 05:12:37 pm
 
نائب وزیراعظم کا خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور
November 04, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔