Monday, 06 July 2026, 12:45:54 am
 
پنجاب حکومت کا قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ کا اجراء
July 05, 2026

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے ایک موبائل ایپ کا اجراء کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس نئی ایپ کا مقصد جیلوں میں ملاقات کیلئے آنے والے شہریوں کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ملاقات کیلئے کئے جانے والے طویل انتظار اور غیر ضروری ہجوم سے بچا جا سکے۔