پاکستان نے اپنی پہلی 'CAR T-cell' تھراپی کامیابی سے مکمل کر کے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر کے کینسر کے جدید علاج میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔
یہ اہم طبی عمل 'آرمی میڈیکل کور' کے ماہرین کی برسوں کی تحقیق اور اختراع کے بعد 'آرمڈفورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر' میں انجام دیا گیا۔
علاج کے بعد 21 سالہ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے جبکہ اس پورے عمل کے دوران مریض اور ان کے اہل خانہ نے مثالی ہمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو جدید ترین 'CAR T-cell' تھراپی کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے کینسر کے جدید علاج کے شعبے میں ملک کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔