گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے غیر آباد زمینوں کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے۔
ٹیکنو ایگری اینڈ فوڈز کے ایک نمائندے کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کے لینڈ ریفارمز کے تحت کارپوریٹ گروپس کو دیہی معیشت کی بحالی میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔
ٹیکنو ایگری اینڈ فوڈز نے خوشاب اور میانوالی کے قریب 950 ایکڑ پر کارپوریٹ فارمنگ شروع کی ہے، جس کا مقصد غیر آباد زمینوں کو جدید کاشتکاری کے ذریعے قابلِ کاشت بنا کر زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس آزمائشی منصوبے کو اگلے مراحل میں 5 ہزار ایکڑ اور اس سے آگے توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔