فائل فوٹو
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
آج شیخوپورہ کے فاروق آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین بلا تفریق تمام شہریوں کو مذہبی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی کو بھی مسجد، مندر، گردوارہ یا دھرم شالہ کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فاروق آباد میں دھرم شالہ کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
اس موقع پر سکھ برادری کے رہنماؤں نے تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں نے پاکستان امن کمیٹی کے تحت فاروق آباد، شیخوپورہ کا دورہ کیا اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔