امریکی چینل سی این این کے معروف اور ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹرنک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔
نک رابرٹسن نے بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک ان کاؤنٹر میں شہید کئے جانے والے محمد فاروق اور محمد دین کے گائوں سرجیوارکا دورہ کیا۔
نک رابرٹسن نے دونوں شہدا ء کے سوگوار خاندانوں کا انٹرویو کیا، جنہوں نے دل دہلا دینے والے انکشافات کئے۔
سوگوار خاندانوں نے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی۔
نک رابرٹسن نے عینی شاہدین کا انٹرویو بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق سی این این کی ٹیم کو بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کیا گیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے فیک انکائونٹرز بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بن چکے ہیں۔