Monday, 05 May 2025, 04:44:44 pm
 
وزیراطلاعات،ڈی جی آئی ایس پی آرکی سیاسی قیادت کوسکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
May 05, 2025

سیاسی قیادت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کی صورت میں ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اسلام آباد میں ایک بریفنگ سیشن میں کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اجلاس کے شرکاء کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اطلاعات نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو حکومت کی جانب سے تمام سطحوں پر کی جانے والی سفارتی کوششوں اور پہلگام واقعہ کے تناظر میں پاکستان کے موقف اور بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔