Monday, 05 May 2025, 08:00:17 pm
 
وزیراطلاعات کا ملکی اورغیرملکی میڈیا کے ہمراہ کنٹرول لائن کا دورہ
May 05, 2025

وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت کے جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے ساتھ کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی پرعزم ہے۔

انہوں نے اس امر پر زوردیا کہ پاکستان دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی یا دہشتگرد سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے اورہم نے بارہا اپنے اقدامات سے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو الزام تراشی سے پہلے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے کنٹرول لائن پر پروپیگنڈا کر رہا ہے تاہم عالمی میڈیا نے اصل حقائق اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھردنیا کے سامنے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن کیلئے پرعزم ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔