Monday, 05 May 2025, 07:16:49 pm
 
پاکستان کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست
May 05, 2025

پاکستان نے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال اور خصوصاً مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند دروازے کا ہنگامی مشاورتی اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد آج(پیر) اجلاس کے بعد سلامتی کونسل کے سٹیک آؤٹ ایریا میں اس حوالے سے بیان دیں گے۔