نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا۔
نائب وزیراعظم نے حالیہ واقعات کی بین الاقوامی، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے فریقوں کی جانب سے سفارت کاری اور تحمل کی ضرورت پر زور دیا۔