بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات کنٹرول لائن کے ساتھ نکیال، کھوئی رٹہ، شاردہ، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں متعدد پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
تاہم پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔