حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے اڑسٹھ پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو اکانوے روپے باون پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت پانچ روپے پینتالیس پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ تین سو انہتر روپے چھ پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔