سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے منصفانہ، جامع اور انسانی بنیادوں پر مبنی روزگار کے مستقبل کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے 114 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی، پلیٹ فارم ورکرز کے تحفظ، مہارتوں کے فروغ، مزدوروں کے حقوق اور کثیرالجہتی تعاون و سماجی انصاف کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کی پیشرفت کو اجاگر کیا۔