پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دے گا۔
یہ بات روس میں پاکستان کے سفیر محمدخالدجمالی نے ایک غیرملکی ذرائع ا بلاغ سے خصوصی انٹرویو میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بناکرکئی اقدامات کااعلان کیا ہے جن میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد کم کرنا، سرحدوں کابند کرنااورسندھ طاس معاہدہ معطل کرنا شامل ہے۔
پاکستانی سفیرنے یہ بات زوردیکرکہی کہ چوبیس کروڑ آبادی کے ملک پاکستان کازیادہ تر انحصار زراعت پر ہے جو ملک کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے خبردارکیاکہ پاکستان کے حصے کے پانی کوغضب کرنا، روکنے یااس کارخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو پاکستان کے خلاف جنگی کارروائی سمجھاجائے گا اوراس کا پوری طاقت سے جواب دیاجائے گا۔