Monday, 05 May 2025, 04:28:23 pm
 
نائب وزیراعظم کا پرامن ہمسائیگی،تجارت و روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
May 04, 2025

نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈارنے پُرامن ہمسائیگی اورتجارت وروابط کے فروغ کے لئے پاکستان کے ویژن کااعادہ کیاہے۔

انہوں نے  اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پائیدارترقی وخوشحالی کے عزم کو بھی دہرایا۔

اجلاس کے دوران وزارت امورخارجہ اورمتعلقہ وزارتوں کے عہدیداروں کو کابل کے دورے کے بعدکئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔