ایوان صنعت و تجارت لاہور نے جنگی صورتحال کے دوران مسلح افواج سے قومی یکجہتی کے اظہار کے لئے وار فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایوان صنعت وتجارت کے صدر میاں ابوذر شاد نے ریڈیوپاکستان کے لاہور کے نمائندے سجاد پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فنڈ ایک کروڑ روپے سے قائم کیا گیا ہے اور ہم نے ایک ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے جو بہت جلد حاصل کرلیا جائے گا۔