وزارت مذہبی امورنے پاکستانی عازمین حج کوسعودی عرب میںقیام کے دوران سعودی قواعدوضوابط کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت مذہبی امورنے ایک ہدایت نامہ میں عازمین حج سے کہاہے کہ وہ سعودی حکام کے احکامات پربلاحیل وحجت عمل کریں۔
حجاج کوخبردارکیاگیاکہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اورممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث عازمین اپنے فعل کے خودذمہ دار ہوںگے۔