Sunday, 04 October 2026, 05:18:26 am
 
سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک
October 03, 2026

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔