Sunday, 04 October 2026, 05:18:26 am
 
وزیراعظم کی ٹرین سفر میں عوام کی سہولت ، حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت
October 02, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وہ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔