اقوام متحدہ میں پاکستان نے انسانی حقوق کے عالمی اور مساوی اطلاق پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے نظام کی ساکھ کا انحصار اصولوں اور ان پر عملدرآمد کے درمیان فرق ختم کرنے پر ہے۔
پاکستانی مندوب نے شہریوں کے تحفظ، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، بین الاقوامی قانون کے احترام اور احتساب پر زور دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا اعادہ کیا۔