Sunday, 04 October 2026, 05:18:10 am
 
اسحاق ڈار کا آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور
October 03, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی ایجنڈے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سماجی و اقتصادی اقدامات میں پیش رفت اور آزاد جموں و کشمیر میں انتظامی روابط مضبوط بنانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، طویل مدتی ترقی کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مالی وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔