Sunday, 04 October 2026, 05:17:26 am
 
پاکستان بحرین تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن اہم ہے، اسحاق ڈار
October 03, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور بحرین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان، بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی رابطے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور آئندہ ہفتے بحرین کے وزیر خارجہ کے دورے سے ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے اقدامات کریں۔