Sunday, 04 October 2026, 05:16:59 am
 
ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 11 فیصد اضافہ
October 03, 2026

ادارہ شماریات پاکستان نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران برآمدات آٹھ ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات سات ارب پچاس کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں۔