Sunday, 04 October 2026, 05:16:54 am
 
صدرِ مملکت کی جرمن صدر اور عوام کو یومِ اتحاد پر مبارکباد
October 03, 2026

صدر آصف علی زرداری نے جرمن اتحاد کے دن کے موقع پروفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدرDr. Frank-Walter Steinmeier اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ دونوں ملکو ں کے درمیان باہمی تعلقات سیاسی، اقتصادی، توانائی، ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین میں جرمنی کے اہم کردار اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں جرمنی کی خدمات کو بھی سراہا۔

صدر نے امید ظاہر کی کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں Dr. Frank-Walter Steinmeier کیساتھ ملکر پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستی اور باہمی احترام پرمبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے ۔